ھفتہ, 20 اپریل 2024


قوم سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بار پھر قوم سے کئے گئے ہر وعدے کو وفا کرنے کا عزم ظاہر کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ قوم سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کیا جائے گا اور حکومت کی مدت ختم ہونے سے پہلے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا ۔ چیئر مین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین نے وزیر اعظم کو توانائی کے جاری منصوبوں سے آگاہ کیا ۔وزیر اعظم نے ہدایات دیں کہ بجلی کی کمی پرقابو پانے کے لیے واپڈا کو موئثر طریقے سے کام کرنا چاہیے۔ اور تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہو جانے چاہیے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment