Print this page

اسلام آباد پولیس کی بہترین کارکردگی پر عید ملن پارٹی کا اہتمام

ایمز ٹی وی (اسلام آباد )انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد طارق مسعود یٰسین نے عید الاضحی کے موقع پر بہترین سکیورٹی اقدامات پر وفاقی پولیس کے اور دیگر اداروں کے ملازمین کو شاباشی دی ۔انھوں نے کہا کہ شہر میں کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار وا قع پیش نہیں آیا ۔ پولیس لائن ہیڈ کواٹر ز میں عید پر ڈیوٹی دینے والے ملازمین کے لیے بڑے کھانے کااہتمام کیا گیا جس میں آئی جی اسلام آباد ،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کے علاوہ دیگرافسران نے بھی شرکت کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں