جمعہ, 19 اپریل 2024


جڑواں شہروں میں ابر کرم پھر برسنے کو تیار

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)راولپنڈی اسلام آباد بالائی خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ، فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد ، راولپنڈی اور مضافات میں موسم گرم اور مرطوب ہے۔ جڑواں شہروں میں آج کم سے کم درجہ حرارت 23 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور ، سرگودھا ، مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور ، مردان ، کوہاٹ ڈویڑن ، فاٹا ، گلگت بلتستان،کشمیر میں چند مقامات پر جبکہ ڑوب ، سبی ، کوئٹہ اور قلات ڈویڑن میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش بلوچستان کے علاقے خضدار میں 18 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ -

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment