منگل, 05 نومبر 2024


ملک بھرمیں خشک سردی کی لہر

ایمز ٹی وی (اسلام آباد ) ملک بھر میں خشک سردی کی لہر جاری ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مری سمیت گلیات میں ہلکی برف باری جبکہ بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ سردی قلات اور اسکردو میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ ہنزہ میں منفی 5، استور،گوپس اورکوئٹہ میں منفی 4، دیر اور دالبندین میں منفی3، گلگت منفی 2، پشاور میں 3، اسلام آباد میں 4 ، لاہور میں 5 جبکہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment