جمعرات, 25 اپریل 2024


جہانگیر ترین نے ن لیگ کو چیلنج کردیا


ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاكستان تحریك انصاف كے مركزی سیكرٹری جنرل جہانگیرخان ترین نے كہا ہے كہ 30 ستمبر کو رائے ونڈ میں تاریخی شو کریں گے اور (ن) لیگ کو بتائیں گے کہ طاقت کیا ہوتی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے كہا كہ سیف اللہ نیازی كے استعفے سے میراكوئی تعلق نہیں،عمران خان كے بعد (ن) لیگ كے نشانے پرہوں اور (ن) لیگ كے كہنے پرپارٹی مخالف باتیں ہورہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں كوئی اختلاف نہیں، 30 ستمبر كو رائے ونڈ میں تاریخی شو كریں گے اور اسی روز بتائیں گے كہ آخر پاكستان تحریك انصاف كی طاقت كیا ہے۔

جہانگیرترین نے کہا کہ پارٹی كے اختلافات باہر لے كرآنے والے (ن) لیگ كے ایجنڈے پرہیں، ہم ایك خاندن كی طرح ہیں اورہماری تمام توجہ 30 تاریخ پرہے۔ انہوں نے كہا كہ جنہوں نے پوسٹراوربینر بنوائے وہ (ن) لیگ كی ایماء پریہ كام كررہے ہیں، 30 ستمبر كا دن سب كے لیے اہم ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment