Print this page

کشمیرجارحیت میں کون کون ملوث۔۔۔۔۔ وکی لیکس نے بھانڈا پھوڑ دیا


ایمزٹی وی(نیوز ڈیسک)وکی لیکس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پول کھولتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارت منظم طریقے سے کشمیری عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے اور امریکی حکام تمام صورتحال سے بخوبی واقف ہے۔
دنیا میں چھپے ہوئے راز افشا کرنے والے آسٹریلین شہری جولین اسانج کی مشہور ویب سائٹ وکی لیکس نے بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے۔
وکی لیکس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ایک منظم طریقے سے مظالم ڈھا رہا ہے جس میں بے گناہ و نہتے کشمیری عوام کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جب کہ امریکا اس تمام صورتحال سے بخوبی واقف ہے اور اس کے پاس بھارتی فوج اور پولیس کے شہریوں پر تشدد کے ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔

وکی لیکس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عالمی سطح پر امداد کے حوالے سے مشہور تنظیم ریڈ کراس کے نمائندوں نے 2005 میں بھارت کی جانب سے ہونے والے مظالم کے حوالے سے امریکی سفارتکاروں کو تفصیلی بریفنگ دی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ 10 سال قبل تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 300 حراستی مراکز تھے اور ان حراستی مراکز میں شہریوں کو بجلی کے جھٹکے دیئے جاتے تھے جب کہ زیرحراست کشمیریوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بھی بنایاگیا۔ بھارتی فوج کےمظالم،انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرامریکی سفارتکاروں کوتشویش تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم میں تیزی آئی ہے اور قابض بھارتی فوج کی جانب سے چھروں والی گن کے استعمال سے اب تک متعدد کشمیری نابینا اور کئی شہید ہوچکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں