ھفتہ, 27 فروری 2021


چوہدری شجاعت حسین نے جوڈیشل کمیشن پر بننے سے پہلے اعتراض کر دیا

 ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماءچوہدری شجاعت حسین نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں دھاندلی تحقیقات کے لیے بنائے جانے والے جوڈیشل کمیشن پر بننے سے پہلے اعتراض کر دیا۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے دھاندلی کی تحقیقات کے لیے بنایا جانے والاجوڈیشل کمیشن بھی سیاسی بنا دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت جوڈیشل کمیشن کو بھی سیاسی بنیادوں پر قائم کرے گی اس لیے بہتر یہی ہے کہ سپریم کورٹ کو سیاسی معاملات میں نہ گھسیٹا جائے اور سیاسی معاملات کو خود سلجھا لیا جائے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment