پیر, 12 اپریل 2021


پرویز رشید غلط الزام لگاتے ہوئے نہیں تھکتے، شیریں مزاری

 ایمز ٹی وی (اسلام آباد) ترجمان پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے عمران خان کی تقریر کے حکومتی رد عمل پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید غلط الزام لگاتے ہوئے نہیں تھکتے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے ہاتھ سانحہ ماڈل ٹاﺅن اور فیصل آباد میں کارکنوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں جبکہ موجوہ حکومت نے ظلم اور تشدد کی مثالیں قائم کی ہیں۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ حکومتی ترجمان کو سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہیئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment