ھفتہ, 20 اپریل 2024


بھارت کی ہٹ دھرمی پر نیپال نے گھٹنے ٹیک دیئے

ایمزٹی وی(اسلام آباد) بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے نیپال نے 2016ءسارک سربراہ کانفرنس منسوخ کر دی ہے جس کی تصدیق پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھی کردی تاہم پاکستان نے سارک وزارتی کانفرنس شیڈول کے مطابق کرانے پر غور شروع کردیا۔ سارک کی چیئرمین شپ اس وقت نیپال کے پاس ہے اور 2016ءسارک سربراہ کانفرنس کا انعقاد نومبر میں اسلام آباد میں ہونا ہے تاہم اب نیپال نے کانفرنس منسوخ کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا یہ دعویٰ بھی کر چکا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سارک سربراہ کانفرنس 2016ءمیں شریک نہیں ہوں گے جبکہ اطلاعات ہیں کہ بھارت کے دباؤ پر نیپال اور بنگلہ دیش نے بھی تقریبات میں عدم شرکت سے متعلق آگاہ کردیا تھا۔

سارک سربراہ کانفرنس کی منسوخی کی خبر ایک ایسے وقت پر سامنےآئی ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، منگل کی رات بھارت نے بھی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حالات خراب ہونے کا بہانہ بنایا اور کانفرنس میں نہ آنے کا فیصلہ سنایااور مودی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی حکومت نے بھی عدم شرکت کااعلان کردیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment