Print this page

کشمیر کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں، بلاول بھٹو


ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں، وزیراعظم سے کہا تھا کہ یہ پاکستان کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ہے ،ہندو قوم پرستوں کے رد عمل سے بھارت کی پوزیشن کمزور ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر متحد ہو کر بھارت کو جواب نہیں دیا تو ہماری پوزیشن کمزور ہوگی،جارحیت کے باعث بھارت اخلاقی جواز کھوچکا ہے ،سی پیک حقیقت ہے ،اس کا وژن سابق صدر زرداری نے دیا تھا ،صرف اور صرف کشمیر کے ایشو پر حکومت کا ساتھ دیا ہے،قومی یکجہتی ہوتی تو سی پیک جیسا منصوبہ متنازع نہ ہوتا ،تمام معاملات کے حل کا پلیٹ فارم پارلیمنٹ ہے،وزیراعظم نواز شریف نے خود کہا ہے کہ احتساب ہونا چاہیے،میں نہیں سمجھتا کہ حکومت احتساب بل میں رکاوٹ ڈالے گی۔

بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بہت اچھے نکات اٹھائے ہیں،ان کا نوجوانوں کو متحرک کرنا قابل ستائش ہے لیکن جب وہ سولو فلائٹ کرتے ہیں تو دیگر پارٹیوں کے لیے مشکل ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کامیاب اسٹریٹجک سیاست کرتی ہے ،پیپلز پارٹی بالکل احتجاج کرے گی اور اس کا حجم بھی بڑا ہوگا ، کبھی بھی جمہوریت کے خلاف کسی چیز میں شامل نہیں ہوسکتا، مسئلہ کشمیر پر پاکستانی قوم کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتی،اچھے ، برے طالبان میں فرق نہیں کرتے ،دنیا کو بتانا ہے ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں ۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ وزیرا عظم نےخود کہا ہے کہ احتساب ہو اور وزیر اعظم سے شروع ہو، وزیر اعظم نواز شریف سے ذاتی اختلافات نہیں،بلاول بھٹونواز شریف جسے چاہیں دوست بنائیں،ان کا ذاتی معاملہ ہے،امن ذاتی سطح پر نہیں ریاستوں کے درمیان قائم ہوتاہے

پرنٹ یا ایمیل کریں