Print this page

حکومت نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے


ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم ہم سے اورمعاشرے سے تمام برائیوں کے ہمیشہ کے لئے خاتمے کی توقع کرتی ہے اور ہم کسی بھی صورت قومی توقعات پرپورا اتریں گے۔
اسلام آباد میں نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کے جائزے کے لیے اجلاس کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان تمام اسٹیک ہولڈرزکے وسیع تراتفاق رائے سے بنایا گیا ہے، حکومت نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے پرعزمہے، وفاق نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کے لئے صوبوں سے مکمل تعاون کرے گا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں، عوام کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی اداروں نے بےمثال قربانیاں دی ہیں، ملک بھر میں سیکیورٹی اداروں کی موثرکارروائیوں سےامن قائم ہوا، قوم ہم سے معاشرے سے تمام برائیوں کے ہمیشہ کے لئے خاتمے کی توقع کرتی ہے، ہم کسی بھی صورت میں قومی توقعات پرپورا اتریں گے. حالات جیسے بھی ہوں ہم انتہاپسندی کے خلاف ناکام نہیں ہوں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں