پیر, 08 مارچ 2021


وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کارراوئی، 57 دہشت گرد ہلاک 

ایمزٹی وی (راولپنڈی) خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کاروائیوں میں 57 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سانحہ پشاور کے بعد دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ تازہ کاروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر 20 فضائی حملے کئے گئے جسکے نتیجے میں 57 دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment