ھفتہ, 20 اپریل 2024


پاک بیلا روس تعلقات ایک نئی راہ پرگامزن


ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان کے 3 روزہ دورہ پر موجود بیلاروس کے صدر ایگزینڈر لوکا شینکو نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلیم، تجارت اور مواصلات سمیت کئی شعبوں میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے، وزیراعظم نے مہمان صدر کو پچھلے ماہ کامیاب انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا دورہ ہماری بڑھتی ہوئی دوستی اور باہمی تعلقات کا عکاس ہے، مختلف شعبوں میں پاک بیلاروس تعلقات فروغ پا رہے ہیں لہذا ہمیں اس رفتار کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور روس نے 16 مہینوں میں 50 سے زائد معاہدوں و یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں، ان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد کی ضرورت ہے تاہم دونوں ممالک اس دورے میں مزید مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کریں گے جب کہ دونوں ممالک کو باہمی تجارت چار سال میں50ملین ڈالر سے ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے فضا بھی سازگار ہے جب کہ ٹیکسٹائل، زرعی سازو سامان، ہیوی مشینری، ادویہ سازی اور کار سازی میں تعاون کی گنجائش ہے۔

اس موقع پر بیلاروس کے صدر ایگزینڈر لوکا شینکو نے پاکستان کی معاشی کامیابیوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں پر وزیراعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیلاروس مختلف شعبوں میں پاکستان سے تعلقات بڑھانا چاہتا ہے لہذا دونوں ممالک کو دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment