Print this page

پاکستان کے ٹی وی چینلز نے قوم کو پریشان اور مایوس کررکھا ہے، چیئر مین پیمرا


ایمزٹی وی(اسلام آباد)اسلام آباد میں پیمرا شکایت کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پیمرا ابصار عالم کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں الیکٹرونک میڈیا صحافت نہیں کررہا، چند لوگوں نے پاکستانی صحافت کو بدنام کردیا ہے اور ان لوگوں کی نشاندہی کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی فیصلہ کیا جاتا ہے اس میں جلد بازی نہیں کرتے ہم اپنا کام حکمت عملی اور قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطررکھتے ہوئے کرتے ہیں۔

ابصارعالم کا کہنا تھا کہ اگر کوئی سیاسی رہنما نازیبا الفاظ استعمال کرتا ہے تو اس کو نشر ہونے سے روکنے کے لئے ٹائم ڈیلے سسٹم کو لازمی کررہے ہیں جبکہ زیادتی کا نشانہ بننے والی اور خود کشی کرنے والی خواتین کی ٹی وی پر شناخت بتانے والوں کی روک تھام کے لئے کام کررہے ہیں۔ پاکستان کے ٹی وی چینلز نے قوم کو پریشان اور مایوس کررکھا ہے، جس کے باعث لوگ نیوز چینلز سے ہٹتے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیمرا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ہم نے بڑے مسائل اور بڑے اداروں سے کام شروع کیا ہے ہمیں صرف کوڈ آف کنڈیکٹ پر عملدرآمد کرانا ہے پیمرا کا ہرعمل تمام ہائی کورٹس اورسپریم کورٹ کے قانون کے مطابق ہو گا آئین کی پاسداری کی جائے گی اور اسی کے مطابق کام کریں گے

پرنٹ یا ایمیل کریں