Print this page

کچھ لوگ فوج اور سول حکومت کے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں


ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہاہے کہ پاکستان کی سفارتی تنہائی کی باتیں درست نہیں، کچھ لوگ فوج اور سول حکومت کے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں، وزیر خارجہ کا عہدہ سرتاج عزیز کے پاس ہی ہے اوروہ اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔
ایک انٹرویومیں انھوں نے کہاکہ سیکیورٹی فورسزکی ہر قسم کے دہشت گردوں کیخلاف بلا امتیازکارروائی جاری ہے،ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے بعد کسی کو شک نہیں رہناچاہیے، ہم محدود صلاحیتوں کی وجہ سے سب کیخلاف بیک وقت کارروائی نہیں کر سکتے، امریکا کے بھارت کو ترجیح دینے سے خطے میں تناؤ بڑھے گا، پاکستان نے امریکا کو بتا دیا کہ وہ ہم سے امتیازی سلوک نہ کرے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں