Print this page

12 سالہ بچے کی موت پر پاکستان کی جانب سے اظہارتعزیت


ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں 12 سالہ کشمیری بچے کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان 12 سال کے کشمیری بچے جنید احمد کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوج کی جارحیت جاری ہے اور فورسز نے ہی جنید احمد کو بے دردی سے شہید کیا ہے۔ گزشتہ ماہ سے اب تک 115 افراد شہید اور 15000 ہزار زخمی ہوئے ہیں جبکہ پیلٹ گن کے استعمال سے سینکڑوں کشمیریوں کی بینائی جا چکی ہے۔ کشمیری بنیادی حقوق اور حق خودا رادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ جنید احمد کی شہادت بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔

بھارتی جارحیکت سے 12سالہ بچہ قتل

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی نسل کشی عالمی برادری کیلئے لمحہ فکریہ ہے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں