ھفتہ, 20 اپریل 2024


صرف 6ہزار دستخط باقی! بھارت کاکام تمام


ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر آن لائن پٹیشن پر پاکستانیوں نے بھی جوابی پٹیشن دائر کر دی۔ 13دنوں میں پٹیشن کی منظوری کے لیے94ہزار 60دستخط ہوچکے ہیں۔

پٹیشن کی منظوری کے لیے لگ بھگ 6ہزار دستخط ہونا باقی ہیں ۔وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر دائر پٹیشن پر 30 دن میں ایک لاکھ دستخط درکار ہوتے ہیں جس کے بعد 60روز کے اندر کانگریس اُس پٹیشن پر ردعمل دیتی ہے اور ثابت ہو جانے پر کارروائی کی جاتی ہے۔

بھارت نژاد امریکی شہریوں کی جانب سے ایسی ہی پٹیشن پاکستان کے خلاف دائر کی گئی تھی ۔کانگریس نے اُس پر ردعمل ظاہر کر دیا۔ جواباً پاکستانی نژاد امریکی شہریوں نے بھی ایسی ہی ایک پٹیشن مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی اور پاکستان میں دہشتگرد عناصر کی پشت پناہی کرنے پر بھارت کے خلاف دائر کر دی۔

p

پٹیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلوچستان، قبائلی علاقوں اور کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد کلبھوشن یادیوکی صورت میں پاکستان کے پاس موجود ہیں ۔

کلبھوشن یادیو بھارتی ایجنسی را کے ایما پر بلوچستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے، اس نے کالعدم ٹی ٹی پی ،داعش اور القاعدہ کی مدد کا اعتراف بھی کیا ہے۔ کلبھوشن یادیو بھارتی بحریہ کا حاضر سروس کمانڈر ہے ۔ ان شواہد کو اقوام متحدہ کے اکہترویں اجلاس میں بھی پیش کیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment