جمعہ, 19 اپریل 2024


توہین رسالت کی مرتکب خاتون آسیہ کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی پہلی سماعت

ایمز ٹی وی ( اسلام آباد )سپریم کورٹ میں مبینہ طور پر توہین رسالت کی مرتکب خاتون آسیہ کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی پہلی سماعت کل جمعرات13اکتوبر کو ہوگی۔جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اقبال حمید الرحمن اور جسٹس منظور احمد ملک پر مشتمل عدالت عظمی کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔مجرمہ کے وکیل سیف الملوک ابتدائی دلائل دینگے۔

 

یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے مبینہ طور پر توہین رسالت کی مرتکب خاتون آسیہ کوسزائے موت سنائی تھی جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سزا کو برقرار رکھا۔ملزمہ آسیہ سے ملاقات کے بعد بیان دینے پر سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کردیا گیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment