جمعرات, 18 اپریل 2024


پاکستان نے بھوک و افلاس میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرلیا


ایمزٹی و(اسلام آباد)دنیا کے 118بھوکے ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستان کا 107واں نمبر ہونے کا انکشاف ہو اہے۔

446589 povertyreuters 1349321327 102 640x480

رپورٹ کے مطابق” 2016ءگلوبل ہنگر انڈیکس“کے سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 22فیصد عوام کو ضرورت سے بھی کم غذا میسر ہے اوربھوک پر قابو پانے کیلئے دیگر ایشائی ممالک کی نسبت پاکستان کی کارکردگی انتہائی خراب ہے ۔

a group of boys scrambles for bread rations

انڈیکس میں بھوکے ممالک کی کارکردگی کا موازنہ صفر سے 100پوائنٹس کی بنیا د پر کیا گیا تھا جس میں سے پاکستان کو 33.4پوائنٹس دیے گئے ہیں تاہم 2008 ءمیں بھوک پر ہونے والے سروے میں پاکستان کے 35.1پوائنٹس تھے ۔

57072bc4be8d6

دنیا کے بھوکے ترین ممالک میں بھارت کو97، افغانستان 111اور چین کم ترین بھوک کے سطح کے ساتھ 29ویں نمبر پر رکھا گیا ہے ۔
فہرست کے مطابق تنزلی کی موجودہ شرح کے لحاظ سے2030 ءمیں پاکستان ، ہیٹی ، یمن ، افغانستان اور بھارت سمیت 45سے زائد ممالک میں بھوک کی صورت حال مزید خطرناک ہو جائے گی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment