ایمز ٹی وی(اسلام آباد) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کاکہناتھاکہ کہ پشاور میں اسکول پر حملے میں طالبان کے ساتھ داعش بھی شامل ہے، بچوں کو اس طرح مارنے کا انداز داعش کا ہے، افغانستان کو واضح طور پر کہنا چاہیے کہ ہمارے مطلوب افراد کو ہمارے حوالے کیا جائے۔سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاہےکہ متعدد طالبان داعش میں شامل ہوگئے ہیں، انہیں روکنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بہادری سے کام لیا اورپیپلزپارٹی نے مالاکنڈ اورسوات میں اپریشن کیا۔انہوں نے کہاکہ میرے سواکسی نےطالبان کوظالمان نہیں کہا۔انہوں نےکہاکہ کالعدم تنظیموں کے نوگوایریاز میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ رحمان ملک نے کہا ہےدہشت گردی میں ملوث افراد کے لئے کسی طوررحم نہیں ہوگا۔۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کوآنکھیں کھلی رکھنی چاہئیں جب ان سےلوگوں کومانگتے ہیں تووہ نہیں دیتے۔
پشاور میں اسکول پر حملے میں طالبان کے ساتھ داعش بھی شامل ہے، رحمان ملک
- 19/12/2014
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 1834 K2_VIEWS
Leave a comment