Print this page

وزیر اعظم نواز شریف اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےمعاہدہ طے کرنےکی ہدایات جاری کردی

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیر اعظم نواز شریف اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی اپنی مذاکراتی ٹیموں کو مذاکراتی عمل کے آخری مرحلے کے تحت معاہدہ طے کرنے اور اسے قانونی دائرہ کار میں لانے کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔ اسلام آباد میں اجلاس میں طے کی جانے والی تجاویزسے دونوں قیادت کوآگاہ کردیا گیا جس کے بعد قانونی ڈرافٹ کو حتمی شکل دینے کے لئے گرین سگنل دے دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مشاورت میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے طریقہ کار پر اتفاق کرلیا جائے گا، معاہدے کو قانونی شکل دینے کیلئے اٹارنی جنرل اقدامات کریں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں