جمعہ, 20 ستمبر 2024


پارلیمنٹ ہاوس پر حملے: پس منظر اور تاریخ

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وفاقی دارلحکومت میں 2نومبر کو ہونیوالا دھرنا کوئی پہلا دھرنا نہیں ہوگا،اس سے قبل بھی متعدد بار اسلام آباد کو سیاسی طور پو فتح کرنے کیلئے چڑھائی کی گئی،

پہلی مرتبہ1979ءمیں اس شہر پر چڑھائی کی گئی، اس دھرنے اور احتجاج کے دوران امریکی سفارتخانے کو آگ لگا دی گئی تھی اور چند لوگ بھی اس میں مارے گئے تھے اس وقت کی حکومت نے نیا کمیشن تشکیل دیا،دوسری مرتبہ جولائی 1980ءکے پہلے ہفتے تب پاک سیکرٹریٹ پر قبضہ کرلیا گیا ،ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے دھرنے میں متعدد افراد مارے گئے۔

تیسری اور چوتھی مرتبہ جولائی 86ءاور اپریل87ءکو ملک میں شریعت کے نفاذ کیلئے حکومت پو دباﺅ ڈالنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد اسلام آباد پہنچنے میں کامیاب ہوگئی،اس احتجاج کے دوران کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔

اگلا احتجاج ملعون سلمان رشدی کے خلاف تھا اس احتجاج کے دوران چودھری اعتزاز احسن پیپلز پارٹی حکومت کے وزیر داخلہ تھے،یہ احتجاج کسی جانی نقصان کے بغیر ختم ہوگیا لیکن ساتھ ہی حکومت کو بھی جانا پڑا۔ان کے علاوہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان کے دھرنے مشہور ہیں،آخری مرتبہ اگست 2014ءمیں ڈاکٹر طاہر القادری اور تحریک انصاف نے اسلام آباد چڑھائی کی،یہ دھرنے مہینوں تک جاری رہے اور بے نتیجہ ختم ہوگئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment