ھفتہ, 20 اپریل 2024


عمرا ن خان کو روکنے لئے حکومت متحرک ہوگئی

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) وفاقی دارالحکومت میں سیاسی ماحول بتدریج گرم ہوتا جارہا ہے اور گزشتہ روز بنی گالہ سیل کئے جانے کے بعد اب تحریک انصاف کے رہنماؤں کو عمران کان کی رہائش گاہ جانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی سی اوراولپنڈی کی جانب سے ڈپٹی کمشنراسلام آباد کوتحریری طورپرکہا گیا ہے کہ انتظامیہ عمران خان کو شیخ رشید کے جلسے میں شرکت سے روکیں، ان کی جلسے میں شرکت امن اومان کی خراب صورتحال پیدا کرسکتی ہے۔
ڈی سی او راولپنڈی کے مراسلے کے بعد اسلام آباد کی انتظامیہ نے عمران خان کو راولپنڈی میں جلسہ میں شرکت سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے، مری روڈ سے بنی گالہ جانے والے راستے میں پولیس اورایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق سمیت کئی رہنماؤں کوعمران خان کی رہائش گاہ جانے سے روک دیا گیا ہے، جس کے بعد مرکزی قیادت پارٹی کے مرکزی دفترپہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب عمران خان نے شیخ رشید کو فون کرکے کہا ہے کہ وہ ہرحال میں میں لال حویلی پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے اورشیخ رشید نے آج جلسے کا اعلان کررکھا ہے جس میں عمران خان بھی شرکت کریں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment