جمعہ, 19 اپریل 2024


دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر لوگوں کو گرفتار کیا،پولیس


ایمز ٹی وی (راولپنڈی) پولیس نے مختلف شہروں کی طرح شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے باہر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے پانچ سو سے زائد کارکنوں اور حامیوں کو گرفتار کرلیا،


ساتھ ہی ٹرک پر آنے والا اسٹیج کا سامان اور ساؤنڈ سسٹم بھی ضبط کرلیا۔گیا۔

پولیس کا کہناہے کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے اس کی خلاف ورزی پر لوگوں کو گرفتار کیا جائےگا، لال حویلی کے باہر اسٹیج لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اطلاعات کے مطابق گاڑی میں کل کے جلسے کے لیے اسٹیج کا سامان اور ساؤنڈ سسٹم لایا گیا تھا جسے پولیس نے اپنی تحویل میں کرلیا اور لال حویلی کے باہر موجود بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 500 افراد کو گرفتار کرلیا۔

اطلاعات ہیں کہ کارکنوں کو گھسیٹتے ہوئے انتہائی بے رحمی کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے میگا فون پر اعلان کرتے ہوئے لال حویلی میں موجود کارکنوں کو باہر آنے کا وقت دیا اور وہاں موجود باقی کارکنوں کو لال حویلی سے دور ہٹنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام دور ہٹ جائیں ہمیں لال حویلی سیل کرنی ہے۔

دو گھنٹے میں دو بار کریک ڈاؤن کیا گیا، رات دو بجے لال حویلی کوچاروں اطراف کنٹینر لگا کرسیل کردیا گیا۔

شیخ رشید نے تصدیق کی کہ لال حویلی کے باہر موجود ساؤنڈ سسٹم اور دیگر سامان پولیس نے اپنی تحویل میں کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لال حویلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جب کہ لال حویلی جانے والے راستے بند کیے جارہے ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment