Print this page

پرویز خٹک پر ایک نئی مصیبت آن پہنچی

ایمزٹی وی(اسلام آباد)متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے قومی اسمبلی میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے خلاف آرٹیکل 6 کےتحت کارروائی کی قرارداد جمع کرائی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، علی رضاعابدی، سلمان بلوچ اورخالد مقبول صدیقی سمیت دیگرکی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نےغیرذمہ دارانہ بیانات دیے، ان بیانات سے صوبائیت اوربین الاصوبائی نفرتیں بڑھانے کی کوشش کی گئی، انہوں نے ملکی سالمیت اورسیکیورٹی کے خلاف قابل مذمت دھمکیاں دیں، اس لئے ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ پرویزخٹک کو وزارت اعلیٰ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے نا اہل کیا جائے اوران کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے پرویزخٹک کے خلاف سندھ اسمبلی میں بھی قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں