ھفتہ, 20 اپریل 2024


دشمن کی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب

ایمز ٹی وی(راولپنڈی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ورکنگ باؤنڈری پر موجود پاک فوج کے جوانوں کا حوصلہ بلند ہے اور وہ دشمن کی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کرنے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ’’ورکنگ باؤنڈری پر موجود پاک فوج کے جوانوں کا حوصلہ بلند ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔

یاد رہے بھارت کی جانب سے رواں سال اکتوبر میں ورکنگ باؤنڈری کی متعدد بار خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نیتجے میں مقامی گھروں کو نقصان پہنچا اور کئی لوگ زخمی بھی ہوئے۔

بھارت کی جانب سے کیے جانے والے ہر حملے پر اگلے مورچوں پر موجود پاک فوج کے جوانوں نے بھر پور جواب دیتے ہوئے اُن کی توپوں کو نہ صرف خاموش کروایا بلکہ ہر بار منہ توڑ جواب بھی دیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment