جمعرات, 28 مارچ 2024


پاکستان کی پہلی سائیکل لین روڈ کا افتتاح

 

ایمزٹی وی(گوادر)اسلام آباد میں پاکستان کی سائیکل لین پرمشتمل پہلی سڑک کا افتتاح کردیاگیا، حکومت کے اس اقدام پر سائیکل سوار خوشی سے جھوم اٹھے اور نوجوان وبوڑھے، مرد اور خواتین اپنی سائیکلوں کے ہمراہ دفتر خارجہ کے قریب گول چکر پر جمع ہوگئے جنہوں نے سیفٹی گیئراور کچھ نے جیکٹیں بھی پہنی ہوئی تھیں۔news 1479028171 5446 large

ذرائع کے مطابق سائیکلنگ لین کا باضابطہ افتتاح اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئراور چیئرمین سی ڈی اے شیخ عنصر عزیز نے شاہراہ دستور پر کیا۔ اس موقع پر وزارت ماحولیات ، آئی ایم سی ، سی ڈی اے اور کئی سائیکلنگ کے شائقین موجود تھے ۔

میئراسلام آباد شیخ عنصر عزیز کاکہناتھاکہ انتظامیہ کی پہلی ترجیح وفاقی دارلحکومت کے رہائشیوں کو تفریحی سہولیات فراہم کرنا ہے ، شہر کی مزید سڑکوں کیساتھ بھی سائیکل لین بنائی جائیں گی ۔ اُنہوں نے بتایاکہ اسلام آباد پاکستان کا پہلا اور دنیا کا 101شہر تھا جس نے یواین اربن انوائرمنٹل گرین چارٹرپر دستخط کیے اور اس چارٹرکے ایکشن پلان کے مطابق اسلام آباد کو مزید خوبصورت اور ہر نئی سڑک کیساتھ سائیکلنگ لین بنائی جائے گی ۔

گرین پاکستان کیلئے وزیراعظم کے فوکل پرسن سید رضوان محبوب نے بتایاکہ اسلام آباد کو ماحول دوست بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔تقریب کے بعد وفاقی دارلحکومت کے 50سے زائد رہائشی بھی اپنے میئرکیساتھ مل گئے اور شاہراہ دستور پر ایوان صدر کے سامنے جمع ہوئے ، جہاں ڈی چوک سے سائیکلوں پر سوار ہوکر گلوب گول چکر اور بعد ازاں سرینا چوک کی طرف گئے ۔

یہ بھی انکشاف ہواہے کہ اسلام آباد کی بیشتر شاہراہوں کیساتھ سائیکلنگ لین بنائی گئی تھیں لیکن وقت کیساتھ ساتھ یہ لینز یا تو غائب ہوگئیں یا پھر تجاوزات کی زد میں آکر ختم ہوگئیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment