Print this page

ترکش صدر کو فضائی سلامی

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)ترک صدر رجب طیب اردگان اپنی اہلیہ اور وفد کے ہمراہ دوروزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں ، ان کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہواتو پاک فضائیہ کے طیاروں نے انہیں سلامی دی اور اپنے حصار میں لے لیاجس کے بعد نورخان ایئربیس تک لایاگیا۔

نورخان ایئربیس پر وزیراعظم نوازشریف نے شہبازشریف ، اپنی فیملی اور کابینہ کے ارکان اور وفاقی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ استقبال کیا۔ معزز مہمان اپنے طیارے سے نیچے اترے تواُنہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے
طیب اردگان صدر مملکت ممنون حسین کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں اور تیسری مرتبہ پاکستان کی پارلیمنٹ سے جمعرات کوسہہ پہر2:30بجے خطاب کریں گے ۔

بدھ کی شام ترک صدر کی ممنون حسین اور جمعرات کو وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات شیڈول ہے جس کے بعد وہ لاہور روانہ ہوجائیں گے جہاں ان کے اعزاز میں شاہی قلعہ لاہور میں عشائیہ دیاجائے گا جس کے بعد وہ وہیں سے ترکی واپس روانہ ہوجائیں گے ۔

ترک صدر اس سے قبل بھی پاکستان آ چکے ہیں تاہم ترکی میں حالیہ فوجی بغاوت ناکام ہونے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔ترک صدر کے 2 روزہ دورے کے دوران اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے اور کل وہ پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے جبکہ وزیراعظم ہاﺅس میں وفود کی سطح پر ملاقاتیں بھی ہوںگی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں