Print this page

دہشت گردوں کے خلاف تمام ادارے مل کر قومی ایکشن پلان پر عمل شروع کریں، سربراہ پاک فوج۔

ایمز ٹی وی (راولپنڈی) جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں 178 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی اس موقعے پر  پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک کے تمام اداروں کو مل کر دہشتگردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر مربوط انداز میں عمل کرنا ہوگا۔ کانفرنس کے شرکا نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملک کی سیاسی قیادت وسیع پیمانے پر ہونے والے سیاسی اتفاق رائے کو چھوٹے معاملات کی وجہ سے ضائع نہیں کرے گی۔ عسکری قیادت نے اس موقعے پر اس عزم کا اظہار کیا کہ اپنی سرزمین سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گے ۔کانفرنس میں قومی ایکشن پالان کے اہم پہلو زیر بحث لائے گئے ۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ  کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی اور جاری آپریشنز کے علاوہ اینٹیلیجنس بنیادوں پر ہونے والی کارروائیوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔اس موقعے پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ قوم دہشت گرددوں اور ان کے حامیوں کے خلاف جراتمندانہ اور بامقصد فیصلوں کے لیے ملک کی سیاسی اور فوجی قیادت کی جانب دیکھ رہی ہے۔کانفرنس کے شرکا نے پشاور سانحے میں ہلاکتوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا

پرنٹ یا ایمیل کریں