Print this page

کراچی میں گردوغبار اڑنے اور تیز ہوائیں چلنے سےشہری دیگرامراض کا شکار 

ایمز ٹی وی (صحت)  ماہرین طب نے اس موسم میں عوام کو سوپ ،یخنی ،کافی اوردیگرگرم چیزیں زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کامشورہ دیا ہے، تفصیلات کے مطابق کراچی میں گردوغبار اڑنے اورتیز ہوائیں چلنے سے مختلف امراض پھوٹ پڑے ہیں،جمعرات کو اچانک موسم کی تبدیلی کے باعث صبح سویرے سے ہی جناح اسپتال، سول اسپتال سمیت دیگر سرکاری ونجی اسپتالوں میں دمے، سینے،گلے اور پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا سیکٹروں مریض علاج کے لیے پہنچ گئے

تیزہوائیں چلنے کے باعث گردوغبارمنہ اور ناک کے ذریعے گلے، سانس کی نالی، سینے اور پھیپھڑوں میں داخل ہوجاتی ہے جس سے نارمل افراد بھی شدیدمتاثرہورہے ہیں، ناک اور منہ کے ذریعے گردانسانی جسم میں داخل ہوکر مختلف اقسام کی الرجی کا بھی باعث بن رہی ہے، ڈاکٹر آفتاب حسین نے بتایاکہ براہ راست منہ کے ذریعے سانس لینے والے افراد گرد آلود موسم میں سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں کیونکہ گرد براہ راست منہ کے ذریعے سانس کی نالیوں کے ذریعے گلے، سینے اور پھیپھڑوں کو متاثر کرتی ہے جس سے انفیکشن ہوجاتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں