جمعہ, 19 اپریل 2024


پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ


ایمز ٹی وی(اسلام آباد) پاک فوج کے نامزد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے ۔نئے

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہے ،مسلح افواج مادر وطن کے دفاع کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

وزیراعظم ہاوس میں نواز شریف سے جنرل زبیر محمود حیات اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں ،اس دوران وزیر اعظم نواز شریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل زبیر محمود حیات کو ترقی پانے پر مبارکباد دی جس پر دونوں افسران نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور نئے آرمی چیف کے درمیان ملکی سلامتی کے امور سمیت آئندہ در پیش چیلنج کے حوالے سے بات چیت ہوئی

ملا قات میں ترقی پانے کے بعد اپنے پہلے بیان میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ پاک فوج کو جو چیلنجز درپیش ہیں ہم ان کاسامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ،مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔نئے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنر زبیر حیات نے کہا کہ ریاست پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہے اور پاکستان کی مسلح افواد مادر وطن کے دفاع کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی جبکہ وزیر اعظم نے گفتگو میں کہا کہ امید ہے کہ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات او ر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ملک و قوم کی احسن طریقے سے خدمت جاری رکھیں گے اور قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment