جمعہ, 19 اپریل 2024


جنرل راحیل شریف نے کمانڈ اسٹیک حوالے کردی

 


ایمزٹی وی(راولپنڈی)جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی کمان نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے سپرد کر دی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل راحیل شریف اور نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یاد گار شہداءپر حاضری دی اور پھول چڑھائے جہاں اعزازی گارڈز کے دستے نے جنرل راحیل شریف کو سلامی پیش کی جس کے بعد جی ایچ کیو سے ملحقہ ہاکی گراﺅنڈ میں پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں جنرل راحیل شریف کو ان کی فرنٹئیر فورس رجمنٹ کے دستے جبکہ جنرل قمر باجوہ کو ان کی بلوچ رجمنٹ کا دستے نے سلامی پیش کی ۔

جنرل راحیل شریف نے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو علامتی چھڑی سونپی کرپاک فوج کی کمان انکے سپرد کر دی ہے

 

15230630 10154402372462663 2842354584188549815 n 1

۔ تین سال قبل آج کے روز ہی جنرل اشفاق پرویز کیانی نے یہ علامتی چھڑی جنرل راحیل شریف کے سپرد کی تھی جسے آج انہوں نے اپنی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے نامزد کردہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کے سپرد کر کے تاریخ رقم کر دی ۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا تعلق بلوچ رجمنٹ سے ہے ، وہ بلوچ رجمنٹ سے پاکستان کیلئے منتخب ہونے والے چوتھے اور مجموعی طور پر 16ویں آرمی چیف ہیں ۔

کمان کی تبدیلی کی تقریب میں سابق آرمی چیفس، اعلیٰ عسکری حکام، وفاقی وزراء، فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان ، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات،اور غیر ملکی سفارتکاربھی موجود تھے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment