Print this page

وزیر اعظم نواز شریف نے تمام جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کو آج صبح ناشتے پر مدعو کر لیا

 ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیر اعظم نواز شریف نے تمام جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کو آج صبح ناشتے پر مدعو کر لیا۔وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے ناشتے کا اہتمام پارلیمنٹ ہاوس کے اسپیکر لاونچ میں کیا گیا ہے۔ تمام ارکان پارلیمنٹ کو وزیر اعظم ہاؤس سے ٹیلی فون پر ناشتے میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ ارکان پارلیمنٹ کو آئینی ترامیم اور آرمی ایکٹ کی منظوری کو یقینی بنانے کے لئے اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے اراکین پارلیمنٹ کو ناشتے کی دعوت دے دی اور ا س سلسلے میں ٹیبل بھی سجادی گئی ،جبکہ  ناشتے میں دہی ، حلوہ پوری ، سری پائے ، نہاری ، چنے ، آملیٹ  اور پراٹھے شامل ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں