Print this page

پاکستان اور ایران کا کر دار قابل تحسین، اعلامیہ

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)بھارت کے شہر امرتسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیاکانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ افغان مہاجرین کی 30سال سے میزبانی پر پاکستان اور ایران کا کر دار قابل تحسین ہے ،کانفرنس میں دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مشترکہ اعلامیے کے مطابق کانفرنس افغانستان میں امن اورخوشحالی کیلئے اہم علاقائی پلیٹ فارم ہے،ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مقصدخطے میں امن اوراستحکام تھا۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ کسی ملک کی علاقائی سالمیت کیخلاف طاقت کے استعمال یادھمکی سے گریز کرنے اور اختلافات پرامن طورپرحل کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیاہے۔

اعلامیے میں کہا گیاہے کہ مشترکہ چیلنج سے نمٹنے،سیکیورٹی استحکام کے فروغ کیلئے علاقائی تعاون اہم ذریعہ ہے،رکن ممالک میں پرخلوص اورموثر تعاون کے فروغ کیلئے اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے رکن ممالک تعاون کوفروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیاہے۔
اعلامیے کے مطابق افغان مہاجرین کی 30 سال سے میزبانی پرپاکستان اورایران قابل تحسین ہیں،افغانستان میں محفوظ آبادکاری تک میزبان ممالک پناہ گزینوں کواپنے ممالک میں رکھیں۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں