Print this page

بھارت میں مشیر خارجہ سیکیورٹی کے نام پر نظر بند


ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان دشمنی میں بھارت ویانا کنونشن بھی بھول گیا اور اس کی سر عام دھجیاں بکھیرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو نہ صرف گولڈن ٹیمپل کا دورہ کرنے سے روک دیا بلکہ انہیں پاکستانی صحافیوں کے وفد سے بات بھی نہیں کرنے دی گئی جبکہ انہیں اپنے ہوٹل کے کمرے تک محدود کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز 2 روزہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت کے شہر امرتسر میں موجود ہیں جہاں انہوں نے کانفرنس کے اختتام پر گولڈن ٹیمپل جانے کا ارادہ بنایا۔ سرتاج عزیز جیسے ہی پاکستانی صحافیوں کے 9 رکنی وفد کے ہمراہ گولڈن ٹیمپل جانے کی تیاری کرنے لگے تو انہیں سکیورٹی کا بہانہ بنا کر وہاں جانے سے روک دیا گیا۔

علاوہ ازیں مشیر خارجہ نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے اختتام پر ایک پریس کانفرنس کرنا تھی جس میں صرف پاکستانی صحافیوں نے شرکت کرنی تھی تاہم بھارتی حکام نے انہیں اس پریس کانفرنس سے بھی روک دیا ۔بھارت کے سکیورٹی حکام نے کانفرنس کے اختتام پر سرتاج عزیز کو ان کے ہوٹل کے کمرے میں پہنچایا اور اس کے بعد ان پر کہیں بھی جانے پر پابندی عائد کردی ۔ مشیر خارجہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف اور صرف اپنے ہوٹل سے پاکستان واپسی کیلئے ایئر پورٹ ہی جاسکتے ہیں اس کے علاوہ انہیں کہیں بھی جانے کی اجازت نہیں ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں