جمعرات, 28 مارچ 2024


پی ٹی آئی نے پھر بائیکاٹ کا اعلان کردیا

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف نے پانامالیکس کیلئے کمیشن بنانے کی مخالفت کردی اور عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے دھمکی دی ہے کہ اگر کمیشن بنا تو بائیکاٹ کردیں گے ۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کے روبرو پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف اپنایاکہ کمیشن کی تشکیل منظور نہیں ، اس کی مخالفت کرتے ہیں لیکن اگر کمیشن بنایاگیاتواس کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیں گے ، عدالت جو بھی فیصلہ کرے منظور ہوگا، اگرکیس ثابت نہ کرسکے توقانون کے مطابق فیصلہ دیاجائے ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کہیں کل یہ نہ کہاجائے کہ ہمیں توسناہی نہیں گیا، چاہتے ہیں کہ فریقین کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع ملے ، فیصلہ کرنے میں ہمیں کوئی رکاوٹ نہیں ۔یادرہے کہ وزیراعظم اور ان کے بچوں نے کمیشن کا فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا جبکہ شیخ رشید نے بھی کمیشن کی مخالفت کا فیصلہ کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment