×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46
 Print this page

ریاست پر حملوں کے مقدمات کو فوجی عدالتوں میں بھیجنے کا فیصلہ

ایمزٹی وی ( اسلام آباد) پاکستان کی وفاقی حکومت نے پہلے مرحلے میں ان مقدمات کو فوجی عدالتوں میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں فوجی اور قانون نافد کرنے والے اداروں کے افراد اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا اور جو مقدمات اس وقت انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اس ضمن میں تمام صوبوں کے حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے مقدمات کی تفصیلات فوری طور پر وزارت داخلہ کو بھجوائیں تاکہ اس پر کارروائی شروع کی جاسکے۔
وزارتِ داخلہ کے ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ اس بات کا فیصلہ وزیر داخلہ کی سربراہی میں شدت پسندی سے متعلق قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق ہونے والے پہلے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری قانون اور دہشت گردی سے نمٹنے والے قومی ادارے یعنی نیکٹا کے کوارڈینیٹر سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی اجلاس میں حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ صوبوں میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں خودکش حملوں اور بم دھماکوں سے متعلق زیر سماعت مقدمات اور اس میں گرفتار ہونے والے افراد کے کوائف بھی وزارت داخلہ کو بھجوائیں اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ جو مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجیں جائیں گے ان کی سماعت از سر نو شروع نہیں ہوگی بلکہ وہیں سے شروع ہوگی جہاں ان مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں ختم ہوئی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں