ایمزٹی وی(اسلام آباد)طیارہ حادثہ تحقیقات کیلئے فرانسیسی ٹیم آئندہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد پہنچے گی۔ یہ ٹیم سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کے ساتھ مل کر تحقیقات کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی سفارتخانے کی جانب سے حادثے کی تحقیقات میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانسیسی ماہرین طیارے کا بلیک باکس اور وائس ریکارڈ کو ڈی کوڈ کرنے میں بھی مدد کریں گے۔ طیارے کا بلیک باکس اور وائس ریکارڈ ایس آئی بی کے رکن پیر یا منگل کو لے کر فرانس روانہ ہوں گے ۔
ذرائع کے مطابق چونکہ ویزے لگنے کا عمل پیر یا منگل کو مکمل ہو گا اس لئے بلیک باکس اور وائس ریکارڈ بھی اسی وقت بھیجے جا سکیں گے اور اس سے پہلے بھیجنے ممکن نہیں ہیں۔