×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45
 Print this page

جماعت الاحرار نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم راولپنڈی میں امام بارگاہ پر ہونے والے بم دھماکے کی ذمے داری قبول کر لی

ایمز ٹی وی (پشاور) تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کے جماعت الاحرار دھڑے نے جمعہ کو راولپنڈی میں امام بارگاہ پر ہونے والے بم دھماکے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔جمعہ کی رات دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی کی امام بارگاہ میں میلادالنبیؐ کی تقریب کے موقع پر ہونے والے دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے تھے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ٹی ٹی پی جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے ای میل میں کہا کہ ہم امام بارگاہ پر حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہیں اور اس طرح کے حملے جاری رکھیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں