بدھ, 24 اپریل 2024


چار نوجوان جو بسلسلہ روزگار ترکی میں مقیم تھے یرغمال


ایمز ٹی وی(اسلام آباد) وزارت خارجہ کے حکام نے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے چار پاکستانیوں کو ترکی میں کرد اغواءکاروں کی جانب سے یرغمال بناکر ان پر تشدد کئے جانے کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ترکی میں پاکستانی سفیر کو فوری طور پر صورتحال کے بارے میں ترکی کے متعلقہ حکام سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گوجرانوالہ کے چار نوجوان جو بسلسلہ روزگار ترکی میں مقیم تھے کرد اغواءکاروں کے ہتھے چڑھ گئے تھے جنہوں نے نہ صرف ان پر بدترین تشدد کیا بلکہ اس دوران ان کی ویڈیو بنا کر ان کے گھر والوں کو بھیج دی اور رہائی کے بدلے 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ اغواءکاروں نے وزیرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو بھی اغواءکیا تھا اور تاوان کی رقم نہ ملنے پر مبینہ طور پر تشدد کرکے اسے ہلاک کردیا۔

اہلخانہ کی جانب سے حکومت سے مدد کی اپیل کے بعد وزارت خارجہ نے ترکی میں اپنے سفیر سے اس ضمن میں رابطہ کرکے انہیں ترک حکام سے رابطے کی ہدایت کی تھی۔ دریں اثنا رات گئے وزارت خارجہ حکام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کو سارے معاملے سے آگاہ کردیا گیا ہے اور ترکی میں پاکستانی سفیر نے یہ معاملہ ترک حکام کے سامنے اٹھایا ہے جنہوں نے اس معاملے کی تحقیقات کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان چاروں پاکستانی نوجوانوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment