جمعرات, 18 اپریل 2024


محکمہ موسمیات نے آج سے ہفتے کے روز تک بارش پیشن گوئی کردی


ایمز ٹی وی(اسلام آباد) محکمہ موسمیات نے آج سے ہفتے کے روز تک ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن)، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔


فورکاسٹنگ آفیسر راشد بلال کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن)، فاٹا، راولپنڈی، گوجرنوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب اور کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کی توقع ہے ۔وقفے وقفے سے جاری بارش کی وجہ سے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔
راشد بلال نے بتایا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن)، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

شیخوپورہ کے نواح میں خوفناک ٹریفک حادثہ ، کئی گھروں میں صف ماتم بچھ گئی ،مرنے والوں کی شناخت کر لی گئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد میں بعض مقامات پر ہلکی بارش/بوندا باندی اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخواہ: میرکھانی05، دیر04، چترال، مالم جبہ، پٹن03، کالام02، پشاور، سیدوشریف01، پنجاب: کامرہ01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ مالم جبہ میں 01انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: گلگت بلتستان(سکردو منفی10، گوپس منفی05، گلگت منفی03، ہنزہ، استور منفی02، بگروٹ منفی01)، بالائی خیبرپختونخواہ (پاراچنارمنفی04، چترال،مالم جبہ منفی02، کالام منفی01)، شمالی بلوچستان (قلات منفی02) ڈگری جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 09، اسلام آباد 06، کراچی 13،پشاور 05، کوئٹہ 03، چترال اور ہنزہ میں منفی 02جبکہ گلگت میں منفی 03تک رہنے کا امکان ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment