بدھ, 24 اپریل 2024


پاناما کیس میں اب کوئی التواء نہیں ہوگا

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاناما لیکس کے خلاف دائر درخواتیں روزانہ کی بنیاد پر سننے کا عندیہ دیدیا ہے


اور پانچ رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اب کیس میں کوئی التواء نہیں ہوگا، روزانہ کی بنیاد پر مقدمے کو سنیں گے ، ہر ایک کو سنا جائے گا ۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کے روبرو پانامالیکس کا مقدمہ زیرسماعت ہے اور عدالت نے پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ نعیم بخاری آپ اپنا مقدمہ پیش کریں جس پر نعیم بخاری نے کہاکہ ہمیں بینچ پر مکمل اعتماد ہے ، ہماری درخواست عدالت قابل سماعت قراردے چکے ہیں ۔

یادرہے کہ عمران خان کے وکیل نے کمیشن بنانے کی مخالفت اور جلدازجلد مقدمہ نمٹانے کی استدعا کی تھی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment