Print this page

جیت یقیناً ہماری ہوگی، ہمیں کوئ ڈر نہیں-لیگی رہنما

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) لیگی رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے اور ہماری قیادت بھی مطمئن ہے کہ ایک بار پھر عدالت عظمیٰ میں کیس کا ٹرائل ہو رہا ہے ۔

”یہ وہ امپائر ہے جس تحریک انصاف کے علاوہ پوری قوم اور ہماری قیادت کو پورا اعتماد ہے “۔ پاناما کیس تحریک انصاف کا جمہوریت پر آخری شب خون ثابت ہو گا۔

سپریم کورٹ کے باہر طلال چودھری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ ہم پوری تیاری کیساتھ عدالت میں موجود ہیں اور تمام شواہد اور ثبوت لیکر آئے ہیں اور سپریم کورٹ کیساتھ ساتھ عوام کو بھی مطمئن کریں گے ۔“تحریک انصاف یہ فیصلہ کرے کہ انہوں نے ہم سے یہ میچ کس پچ پر کھیلنا ہے “۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں