ھفتہ, 20 اپریل 2024


نیب اپنے فرائض میں ناکام، کیسے؟؟

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے کہا ہے کہ چیئر مین نیب اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکام رہے ہیں ،عدالت چیئر مین نیب کو تاخیر کے باوجود ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا کہے ۔

نعیم بخاری نے طارق شفیع کا حلف نامہ جعلی قراردیدیا۔ پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے نعیم بخاری نے کہا کہ نیب نے شریف خاندان کے حق میں ہائیکورٹ کے حوالے سے اپیل نہیں کی ،چیئر مین نیب اپنے فرائض کی ادائیگی میں نا کام رہے ہیں جس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ چیئر مین نیب اپنا جواب جمع کرا چکے ہیں۔

نیب اور ایف آئی اے نے اپنے جواب میں کہا کہ معاملہ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ۔

نعیم بخاری نے کہا کہ نیب نے شریف خاندان کے حق میں ہا ئیکورٹ کے حوالے سے اپیل نہیں کی جس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ نیب نے اس حوالے سے جواب میں کوئی بات نہیں کی ۔نعیم بخاری نے کہا کہ عدالت چیئر مین نیب کو تاخیر کے باوجود ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا کہے جس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ چیئر مین نیب کے خلاف سپریم جو ڈیشل کونسل سے رجوع کیا جا سکتا ہے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment