Print this page

انسداد دہشت گردی میں ملوث ملزمان کی تفتیش مکمل

 

ایمز ٹی وی (راولپنڈی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج ملک آصف مجید اعوان نے دہشت گردی کے تین مقدمات میں گرفتار ملزمان کو تفتیش مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا۔

سی ٹی ڈی پولیس نے بارودی مواد برآمد ہونے پر اسد محمود، عبدالرئوف اور ساجد محمود کو گرفتار کیا تھا جبکہ سی ٹی ڈی نے ہی داعش سے تعلق رکھنے کے الزام میں مظفر گڑھ کے رہائشی ملزم عبدالعزیز کیخلاف دو مقدمات درج کئے تھے۔

ملزمان سے تفتیش مکمل ہونے کے بعد گزشتہ روز عدالت نے سترہ جنوری تک انہیں جوڈیشل کر دیا جبکہ دہشت گردی کے الزام میں گرفتار بہاولپور سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان حسان معاویہ اور محمد عمران کے جسمانی ریمانڈ میں دس جنوری تک مزید توسیع دیدی گئی۔

عدالت نے پولیس مزاحمت اور منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ملزمان طالب حسین وغیرہ کیخلاف چار شہادتیں قلمبند کرلیں اور تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ سترہ جنوری کو مزید گواہ پیش کریں، تھانہ صدر اٹک کی پولیس نے باقاعدہ مقابلے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرکے بڑے پیمانے پر شراب اور چرس سمیت اسلحہ وبارود برآمد کیا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں