جمعرات, 28 مارچ 2024


خستہ حال عمارتوں کی مرمت کا کام جاری

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)ضلع راولپنڈی میں خطرناک ترین عمارتوں کی تعداد245ہے۔جبکہ 145کی مرمت کی جاچکی ہے۔خطرناک ترین 245عمارتوں کو منہدم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔جن میں 111عمارتیں سرکاری جبکہ134پرائیویٹ سیکٹر کی ہیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق مرمت کی گئی145 عمارتوں میں80نجی شعبے کی جبکہ65سرکاری بلڈنگز ہیں۔مرمت شدہ سرکاری عمارتوں میں19راول ٹائون،8محکمہ تعلیم،4محکمہ لوکل گورنمنٹ،3متروکہ وقف املاک بورڈ، ایک محکمہ صحت اور تین نامعلوم بلڈنگز شامل ہیں۔

نجی شعبے کی مرمت ہونے والی عمارتوں میں77راول ٹائون، دو سابقہ پوٹھوہار ٹائون اور ایک گوجرخان کی ہے۔خطرناک ترین عمارتوں میں راول ٹائون47،محکمہ تعلیم19،لوکل گورنمنٹ 13،متروکہ وقف املاک بورڈ6،ہیلتھ اور ریونیو کی چار چارعمارتیں بھی شامل ہیں۔جن کو منہدم کرنے کیلئےمنظوری پر مزید کارروائی جاری ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment