Print this page

گاڑیوں کے اسمارٹ کارڈ کا اجرا

 

ایمزٹی وی (راولپنڈی) راولپنڈی ریجن سمیت صوبہ بھر میں رواں سال کے دوران گاڑیوں کی پرانی رجسٹریشن بکس ختم کر کے اسمارٹ کارڈ رجسٹریشن بکس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے.

تمام ریجنز کے ڈائریکٹرز سے بھی سفارشات طلب کر لی گئیں ،اسمارٹ کارڈ رجسٹریشن بکس کے اجراکے بعد شہروں کے بجائے پنجاب کے نام پر تمام گاڑیوں کو نمبر پلیٹس جاری کی جائیں گی جس کا علم صرف محکمہ ایکسائز کو ہی ہو گا کہ گاڑی کا نمبر کس شہر سے جاری کیا گیا ۔

محکمہ ایکسائز کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے رواں سال 2017میں راولپنڈی ریجن سمیت صوبہ بھر میں گاڑیوں کی اسمارٹ کارڈز رجسٹریشن بکس کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے جس کے اجرا کے بعد صوبہ بھر میں گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس واپس کر کے اسمارٹ کارڈ رجسٹریشن بکس جاری کی جائیں گی جس کی کوئی اضافی فیس مقرر نہیں کی جائے گی ، تمام گاڑیوں کو کمپیوٹرائز ڈ نمبر پلیٹس بھی جاری کی جائیں گی ،تمام گاڑیوں کو راولپنڈی ،لاہور یا دیگر شہروں کی سیریز کے نمبروں کے بجائے پنجاب کے نام سے نمبر پلیٹس جاری کی جائیں گی ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں