جمعرات, 25 اپریل 2024


پنڈی میں قبضہ گروپ متحرک

 

ایمز ٹی وی(راولپنڈی) دکان پرقبضے کے تنازع میں فائرنگ اورڈنڈوں کے استعمال سے تین افرادزخمی ہوگئے۔تھانہ گنج منڈی کے علاقہ دال گراں بازارانصاری مارکیٹ میں بدھ کی رات مسلح افرادنے ایک دکان پرقبضہ کی کوشش کی ۔

اے ایس آئی عبدالغفورکے مطابق زاہدکی دکان پربدھ کی رات بخت محمداورناصرخان آئے اوردکان پرقبضے کی کوشش کی اس دوران زاہداوراس کے ملازمین نے مزاحمت کی اس دوران ڈنڈے لگنے سے دوافراد جب کہ فائرنگ سے یوسف خان زخمی ہوا ۔

ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے ۔اس واقعہ پرمقامی تاجروں نے احتجاج کیا اورسڑک بلاک کردی انہوں نےملزموں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا۔ڈی ایس پی سٹی سرکل سرداربابرممتازکی یقین دہانی پرمظاہرہ کرنے والے تاجرمنتشرہوگئے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment