ھفتہ, 20 اپریل 2024


تھانوں میں کمپیوٹرائز نظام نافذ

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)پنجاب بھرکے تمام پولیس سٹیشنوں میں بدھ سے کمپیوٹرائزڈایف آئی آرزکااندراج شروع کردیاگیا۔آئی جی پولیس پنجاب مشتاق احمدسکھیراکے حکم پر صوبہ بھرکے تھانوں میں ہاتھ سے ایف آئی آرلکھنے کاسلسلہ بندکردیاگیاہے اوراب ایف آئی آرزکمپیوٹرزکے ذریعے کمپوزکی جارہی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے حکم پرگذشتہ برس صوبے کے تمام پولیس سٹیشنوں میں فرنٹ ڈیسک قائم کرنے کاسلسلہ شروع کیاگیاتھا جس کادائرہ کاربتدریج پنجاب بھرمیں پھیلادیاگیاہے جہاں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکوں اورلڑکیوں کوتعینات کیاگیااب یہی عملہ ایف آئی آرکمپوزکرے گا۔

بدھ کوتمام ایف آئی آرزکمپوزکی گئیں جب کہ روزنامچے کے لئے عملے کوایک ہفتہ کی مہلت دی گئی ہے جب کہ فرنٹ ڈیسک کے لئے بھرتی کئے گئے عملے کی کمی کی وجہ سے پولیس ملازمین سے بھی معاونت لی جارہی ہے ابتدائی طورپرتین شفٹوں میں کام کیاجائے گا۔

راولپنڈی کے تمام پولیس سٹیشنوں میں نیٹ کنکشن فراہم کردئیے گئے ہیں۔اورپنجاب بھرکے تمام پولیس سٹیشنوں کوسینٹرل پولیس آفس میں بنائے مرکزی فرنٹ ڈیسک سے منسلک کردیاگیا ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment