Print this page

بھارتی جارحیت کی انتہا، سرحدوں پراشتعال انگیزی

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ کشمیریوں، فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی ادائیگی کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق استصواب رائے اور حق خود ارادیت کی ادائیگی کے بغیر جنوبی ایشیاء اور مشرق وسطیٰ کے خطے بدامنی کی آگ میں جھلستے رہیں گے۔

ٹی این ایف جے کشمیر کونسل کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی نا گفتہ بہہ حالت سے توجہ ہٹانے کیلئے سرحدوں پر اشتعال انگیزیاں اور کراچی وبلوچستان میں دہشتگردی میں پوری طرح ملوث ہے جسکے جاسوس اور دہشتگرد رنگے ہاتھوں پکڑے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس، چین اور پاکستا ن پر مشتمل سہ فریقی اتحاد سے عالمی سرغنے اور اُس کے پٹھو بھارت پر لرزہ طاری ہے ۔ حکومت بھارتی جارحیت کو عالمی فورموں پر بے نقاب کر کے دنیا کو بتائے کہ مسئلہ کشمیر و فلسطین کا واحد حل استصواب رائے اور حقِ خود ارادیت کی ادائیگی ہے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں